میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک‘ 182 بجلی چوروں کو رگڑا 

  میپکو ٹیمیں جنوبی پنجاب میں متحرک‘ 182 بجلی چوروں کو رگڑا 

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 182بجلی چور پکڑ لئے۔2 لاکھ14ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر35 لاکھ83 روپے جرمانہ عائد۔2 مقدمات درج۔22ستمبر 2020ء کو ملتان میں  54گھریلو، کمرشل اورٹیوب ویل صارفین کو 62388 یونٹس چوری کرنے پر1113311 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

ڈی جی خان میں 21گھریلوصارفین کو22247یونٹس چوری کرنے پر356073روپے جرمانہ،وہاڑی میں 21گھریلو صارفین کو26312یونٹس چوری کرنے پر513102روپے جرمانہ،بہاولپور میں 16 گھریلوصارفین کو18609یونٹس چوری کرنے پر330100 روپے جرمانہ،ساہیوال میں 19 گھریلوصارفین کو22155یونٹس چوری کرنے پر460389 روپے جرمانہ، رحیم یار خان میں 20 گھریلوصارفین کو17372یونٹس چوری کرنے پر258350 روپے جرمانہ اور2مقدمات درج،مظفرگڑھ میں 14گھریلواورکمرشل صارفین کو14733یونٹس چوری کرنے پر224709 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں 12گھریلوصارفین کو20459یونٹس چوری کرنے پر112432 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 5 گھریلوصارفین کو10486یونٹس چوری کرنے پر215171روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -