ملتان چیمبر آف کامرس الیکشن‘ خواجہ صلاح الدین بلامقابلہ صدر منتخب 

    ملتان چیمبر آف کامرس الیکشن‘ خواجہ صلاح الدین بلامقابلہ صدر منتخب 

  

 ملتان(نیوز رپورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سالانہ الیکشن کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق خواجہ صلاح الدین بلامقابلہ صدر جبکہ افتخارعلی شاہ سینئر نائب صدراورمیاں شفیع انیس بھی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ایوان تجارت وصنعت کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین خواجہ یوسف نے منتخب ارکان کے ناموں کااعلان کرتے ہوئے مزیدبتایاکہ وومن انٹرپرینورز سب کمیٹی کی چیئرپرسن کی سیٹ پر رابعہ شہزاد منتخب قرارپائی ہیں۔(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

انہوں نے کہاکہ یہ تمام عہدیداربلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ ان عہدیداران کے حتمی منتخب ہونے کاباضابطہ اعلان 30ستمبرکوجنرل باڈی کے موقع پرکیاجائے گا۔اس موقع پرنومنتخب صدر خواجہ صلاح الدین نے کہاکہ وہ تمام گروپس کوساتھ لے کر اورسب کی مشاورت سے اس خطہ کی کاروباری اورصنعتی سیکٹرکی فلاح کے اقدامات اٹھائیں گے اورخطہ کے کاروباری مسائل اوران کے حل کے لئے ارباب اختیار تک خطہ کی ا?وازپہنچائیں گے۔سینئرنائب صدر افتخارعلی شاہ نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایوان نے ان کو جوذمہ داری دی ہے وہ جوابدہی کاتقاضابھی کرتی ہے ہمیں نہ صرف اس خطہ کی کاروباری براداری کے مسائل حل کرنے ہیں بلکہ ہمیں اپنی سماجی ذمہ داریوں کادائرہ کار مزیدوسیع کرتے ہوئے خطہ کے عوام کے لئے مزید کام کرناہوگا۔نائب صدر میاں شفیع انیس نے کہاکہ وہ سینئرز کی معاونت سے علاقہ کی ترقی کے جاری پروگرامز کواوروسعت دیں گے۔اس موقع پرایوان تجارت وصنعت ملتان کے سابق صدور اورسینئرز ممبرز خواجہ جلال الدین رومی،میاں تنویر شیخ،میاں فرید مغیث ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے اثراب ابھی زائل نہیں ہوئے ہمیں ابھی دشواریوں کاسامناہے خطہ میں سیکرٹریٹ بننے کی وجہ سے ایوان تجارت وصنعت مزیدکردار اداکرنے کے قابل ہے ہمیں اس خطہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مراعات لینے اورعوام کے مسائل کے حل کے لئے اپناکرداربڑھانے کی ضرورت ہے۔ایوان تجارت وصنعت خطہ کاپرانا اوربڑاچیمبرہے ہمیں اس خطہ کے دوسرے چیمبرز سے مل کر سماجی خدمت کادائرہ وسیع کرنے کے لئے اہداف مقررکرکے کام کرناہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -