ملتان: فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں شجر کاری مہم تیز کرنیکا حکم 

ملتان: فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں شجر کاری مہم تیز کرنیکا حکم 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے کہا ہے۔ کہ فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں شجر کاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ زیادہ عمر اور طویل قد والے پودے لگائے جائیں تاکہ ان کی افزائش میں زیادہ وقت  نہ لگے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے ٹیسٹ شدہ بلاک واسا کے سپرد کئے جائیں۔ سوئی گیس کو جلد از جلد مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے فاطمہ جناح ٹاؤن فیز I کے وزٹ پر (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر انجینئرنگ نذیر احمد چغتائی ایکسین ایم ڈی اے رانا وسیم و دیگر سٹاف موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو بتایا گیاکہ بلاک Aمیں تمام ترقیاتی کام تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ روڈز کی فنشنگ کی جا رہی ہے۔ سیوریج لائن چالو کر دی گئی ہیں۔ بجلی  فنگشنل ہے جس کو واپڈا دیکھ بھال کر رہا ہے۔ فیزI کے بلاک ABCD میں سوئی گیس کی ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔جبکہ   باقی 2 بلاک میں ٹیسٹنگ کا عمل ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سوئی گیس کو مکمل طور پر آپریشنل کر دیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ واٹر سپلائی کی ٹیسٹنگ کا عمل بھی 3بلاک میں مکمل ہو چکا ہے۔ جبکہ واٹر سپلائی کے عمل کو فنگشنل بھی کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ہدایت کی کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے ٹیسٹ شدہ بلاک فوری طور پر واسا کے سپرد کئے جائیں اور واسا کا فیلڈ سٹاف موقعہ پر موجود رہ کر عوام کے واسا سے متعلق مسائل فوری حل کرے۔ شجر کاری  کے عمل کو تیز کیا جائے۔ لگے ہوئے پودوں کی دیکھ بھال میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پودوں کی آبیاری وقت پر کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ سوئی گیس کے ٹیستنگ عملہ کے ساتھ ایم ڈی اے کا سٹاف بھی موجود رہے تاکہ کام میں تیزی آئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے موقعہ پر موجود الاٹیز سے ملاقات کی۔ان کے مسائل سنے اور موقعہ پر ہی احکامات جاری کئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ آئندہ ہر ہفتہ فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم کا وزٹ کیا جائے گا۔ تاکہ ترقیاتی کاموں کو چیکنگ کے ساتھ ساتھ موقعہ پر ہی الاٹیز کے مسائل حل کئے جائیں۔ 

حکم 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -