بلاول بھٹو کی کال پر کسی قربانی سے  دریغ نہیں کرینگے‘ علی حیدر گیلانی

بلاول بھٹو کی کال پر کسی قربانی سے  دریغ نہیں کرینگے‘ علی حیدر گیلانی

  

 ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو مستقبل کے (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

وزیراعظم ہیں پارٹی کارکن بلاول بھٹو کے شانہ نشانہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی آواز بلندکرنے کیلئے تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر چیئرمین بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر اپنے تاثرات میں کیا سید علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ہم بلاول بھٹو کی 32ویں سالگرہ کے علاوہ کامیاب اے پی سی پر بھی دلی مبارکباد دیتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ بلاول بھٹو کی ایک کال پر ملتان کے کارکن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر ایم این اے نوید عامر جیوا،پیپلز پارٹی جنوبی کے سینئر وائس پریذیڈنٹ خواجہ رضوان عالم،ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل،سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری یٰسین،ممتاز قانون دان شیخ غیاث الحق،عبدالرؤف لودھی،غلام مصطفی گیلانی،وویمن ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل صائمہ عامر ایڈووکیٹ،سٹی صدر عابدہ حسین بخاری،کلثوم ناز،شاہینہ طلعت اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

دریغ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -