مخدوم احمد محمود کی لیگی رہنما میاں امتیاز  سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

مخدوم احمد محمود کی لیگی رہنما میاں امتیاز  سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) اپوزیشن اتحاد میں بڑوں کے بعد مقامی قیادت کی بیٹھک ہوگئی پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیاز کی ملاقات ہوئی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل صدر و سابق ایم پی اے چوھری جاوید اکبر ڈھلوں،ضلعی صدر سردار حبیب الرحمن گوپانگ ضلعی جنرل سیکرٹری جہانزیب رشید چودھری، سٹی صدر راجہ سولنگی، پی پی راہنما چودھری وقار سندھو، جام مختیار احمد، لیگی راہنما و سابق ناظمین چودھری رفیق، شاہد اسلام، عمر حمید، مرزا ساجد بیگ، چودھری منظور احمد، عبدالرزاق سومرو، بھی شامل تھے  سابق وائس چیئرمین بلدیہ عبدالطیف بھٹی کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کی اورپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے وفاق اور حکومت پنجاب کے پاس ملک چلانے کا کوئی ویڑن نہیں، عوامی مسائل مہنگائی بیروزگاری میں ہوشربا اضافہ ہو چکا مخدوم احمد محمود پاکستان میں جمہوری قوتیں متحد ہوچکی ہیں آمریت کا کوئی خطرہ نہیں گرینڈ جمہوری الائنس کے قیام سے مثبت نتائج برآمد ہونگے بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہو آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک پلیٹ فارم پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات لڑیں گی تاہم پی ٹی آئی حکومت انتخابات سے فرار کی کوششوں میں مصروف ہے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات پر اسے ہر صورت میں انتخابات کروانے پڑیں گے علیحدہ صوبہ کے نام پر ووٹ لیکر جنوبی پنجاب کے عوم کو دھوکہ دیا گیا بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کی قراردادیں قومی و صوبائی اسمبلیوں سے منظور شدہ ہیں اگر حکومت سنجیدہ ہو تو فوری نئے صوبے بن سکتے ہیں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کو ابادی اور رقبے کے لحاظ سے فنڈز ملنا ناممکن ہے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف کا خطاب حقائق پر مبنی عوام کی ترجمانی تھا کسی اداروں کو ہٹ نہیں کیا گیا حکومت کے دن گنے جا چکے بلدیاتی الیکشن سے قبل جنرل الیکشن کے امکانات روشن ہیں نا اہل ٹولہ کے ہاتھوں ملک و قوم کا مزید نقصان برداشت نہیں کر سکتے پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑیں گے سندھ اور پنجاب میں پی ٹی ائی کو ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی بعد ازاں مخدوم سید احمد محمود اور میاں امتیاز احمد نے لیگی راہنما حافظ سہیل درانی سے انکے والد حاجی اللّٰہ ڈتہ مرحوم، جماعت اسلامی کے راہنما مامون الرشید سے س انکے والد ہارون الرشید باجوہ، اور ملک اقبال سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر سابق کونسلر ولیگی راہنما عبدالوحید بھٹی، مرزا ساجد بیگ بھی موجود تھے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -