کارڈیالوجی سنٹر میں 5 گھنٹے طویل آپریشن‘ ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی کو دوسری زندگی مل گئی‘اہل خانہ خوشی سے نہال
ملتان (سپیشل رپورٹر)) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دل کے عارضے میں مبتلا ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی کیلئے زندگی کی(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
نوید بن گئے۔دل کے عارضے میں مبتلا ڈسٹرکٹ جیل کے قیدی محمد حنیف کو دوسری زندگی مل گئی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کارڈیالوجی سنٹر میں قیدی محمد حنیف کا 5 گھنٹہ طویل آپریشن کامیاب کیا گیا۔ کامیاب آپریشن پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے قیدی محمد حنیف اور اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قیدی محمد حنیف کا علاج معالجہ کراکے ریاست نے اپنا فرض پورا کیا۔کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود نے آپریشن کے بعد مریض کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اپنی نگرانی میں قیدی مریض کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کرایا ہے۔محمد حنیف کے مکمل صحت یاب ہونے تک حکومت پنجاب مکمل کفالت کرے گی۔قبل ازیں کمشنر جاوید اختر محمود نے بائی پاس سے پہلے کارڈیالوجی ہسپتال میں محمد حنیف سے ملاقات کی اور وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے علیل محمد حنیف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار آپریشن کے بعد محمد حنیف کو مکمل صحت یاب دیکھنا چاہتے ہیں۔آپریشن اور ادویات کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برادشت کررہی ہے۔دل کے عارضے میں مبتلا قیدی کے علاج و معالجہ کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔جس پر علیل محمد حنیف نے دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے وزیراعلی پنجاب کو نئی زندگی کا وسیلہ بناکر بھیجا ہے،حکومت کا مشکور ہوں۔قیدی محمد حنیف کے اہل خانہ نے بھی وزیراعلی عثمان بزدار اور حکومت پنجاب کو دعائیں دیں۔
زندگی