بلاتاخیر انصاف فراہمی کے لیے بار‘بنچ کا باہمی  تعاون ضروری‘ عاشق حسین ایڈیشنل سیشن جج

   بلاتاخیر انصاف فراہمی کے لیے بار‘بنچ کا باہمی  تعاون ضروری‘ عاشق حسین ...

  

جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) مقامی بار ایسوسی ایشن نے حال ہی میں جوڈیشل کمپلیکس جلالپور میں تبادلوں کے بعد اپنے عہدوں (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

 کا چارج لینے والے ایڈیشنل سیشن جج عاشق حسین اور سول جج عابدہ ظفر کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب اور جلالپور سے تبدیل ہونے والے ایڈیشن سیشن جج محمد آصف رانا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا‘ تقریب میں شریک وکلا کی  بڑی تعداد سے اپنے خطاب میں ایڈیشنل سیشن جج عاشق حسین نے کہا کہ بلاتاخیر انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ کا باہمی تعاون ضروری ہے‘ جلالپور میں اپنی مدمت ملازمت کے دوران قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نوجوان وکلا کو ریلیف دینے کی کوشش کروں گا‘ ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جلالپور میں عدالتی فرائض کی ادائیگی کے دوران وکلا کے تعاون کی وجہ سے اچھا وقت گذرا‘ سول جج عابدہ ظفرنے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالتی فرائض کی سرانجام دہی کے دوران سائلین کو جلد انصاف کی فراہمی ترجیح ہے‘ جلالپور بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد اسلم‘ جنرل سیکرٹری  ریاض حسین ڈیپال‘ سابق صدور بار ایم آر فخر بلوچ اور جام اللہ بخش برار نے بھی وکلا سے خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج احمد سعید‘ سول ججز عقیل احمد اور ملک حنیف نوناری نے بھی شرکت کی‘ تقریب کے اختتام سے قبل صدر بار چوہدری محمد اسلم نے بار کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج عاشق حسین‘ محمد آصف رانا اور سول جج عابدہ ظفر کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

سیشن جج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -