سبزیاں مہنگی‘ غریبوں کے چولہے بند

سبزیاں مہنگی‘ غریبوں کے چولہے بند

  

خان گڑھ(نمائندہ پاکستان) سبزیوں کی قیمتوں میں ایکبار پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا‘ غریبوں کی پہنچ سے سبزیاں بھی (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)

دور پہنچ گئیں۔تفصیل کی مطابق مہنگائی کی ایکبار پھر اچانک لہر آنے سے سبزیوں کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں جس کے مطابق ادرک 800 روپے فی کلو' شملا مرچ 150 روپے کلو' سبز دھنیا 200 روپے فی کلو' ٹماٹر 100 روپے فی کلو' سرخ گول مرچ 120 روپے سے 970 روپے فی کلو' آلو 100 روپے کلو' گوبھی 150 روپے کلو' بینگن' توری اور پالک کے ریٹ بھی 120 روپے فی کلو تک جاپہنچے ہیں دوسری طرف انڈے 156 روپے درجن' مچھلی 300 روپے' بڑا گوشت 450 روپے جبکہ بکرے کا گوشت 1000 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے خودساختہ مہنگائی سے خریدار بہت پریشان ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ بھی خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔

چولہے بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -