دوسرا مرحلہ‘ آج سے پورے پنجاب میں  ششم سے کلاس ہشتم تک کلاسیں شروع

   دوسرا مرحلہ‘ آج سے پورے پنجاب میں  ششم سے کلاس ہشتم تک کلاسیں شروع

  

 جتوئی + منظور آباد مڑل (نمائندہ پاکستان) تحصیل جتوئی میں حکومتی احکامات کی روشنی میں چھ ماہ کے طویل عرصہ کے بعد (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

دوسرے مرحلہ میں کلاس ششم  سے کلاس ہشتم تک اسکولزاوپن کردئیے گئے‘تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی میں دوسرے مرحلہ میں کلاس ششم سے ہشتم کلاس تک چھ ماہ کے طویل عرصہ بعد حکومتی احکامات کی روشنی میں اسکولزکھول دئیے گئے اسکولز کھولنے پر حکومت کی جانب سے دئیے گئے ایس او پیز پر اسکولز انتظامیہ کی جانب سے آج پہلے دن مکمل عمل درآمد کیا گیابچوں کو بغیر ماسک کے سکول داخل ہونے نہیں دیا گیا   سکول انڑی پر بچوں کو سینی ٹائز  کیا گیا بچے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سکول آئے سکول انتظامیہ کی جانب سے بھی حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا گیا  نجی سکول کے اونر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ایس او پیز مکمل عمل کررہے ہیں اور مستقبل میں بھی  کرتے رہیں گے ہمیں بچوں کی صحت عزیز ہیں اور احتیاط کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچا جاسکتا ہے والدین سے میڈیا کے ذریعے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ والدین بھی بچوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سکول بھیجیں اللہ تعالی کے فضل وکرم سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ایک دن کرونا وائرس کو ضرور شکست دیں گے اور نارمل زندگی گزاریں گے۔ ادھر حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج سے پورے پنجاب میں مڈل کلاس کا آغاز کر دیا گیا اسی طرح آج  بستی منظور آباد القاعدہ پبلک سکول میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کلاسز کا آغاز کر دیا گیا جس میں بچوں نے باقاعدہ ایس او پیز پر عمل کیا اساتذہ نے بچوں کو سکول میں انٹر ہونے سے پہلے ٹمپریچر  چیک کیا سکول کے پرنسپل نے محمد ندیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الحمداللہ ہمارے سکول کا 100 فیصد رزلٹ آیا ہے میری بچوں  کے والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو سکول بھیجنے سے پہلے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

کلاسیں شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -