ملزموں سے لاکھوں روپے زبردستی  وصول کرنیکا الزام‘ سابق ایس ایچ  او‘ سب انسپکٹرآج اینٹی کرپشن طلب

   ملزموں سے لاکھوں روپے زبردستی  وصول کرنیکا الزام‘ سابق ایس ایچ  او‘ سب ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈکیتی کے الزا م میں شہری کاٹریکٹر موٹرسائیکل اورنقدرقم ہضم کرنے پرسابق ایس ایچ او عمران (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

بھٹی سب انسپکٹرمحمدمعراج اوردیگرافراد کواینٹی کرپشن نے آج طلب کرلیا‘ تفصیل کے مطابق موضع آغاپور کے رہائشی محمدعابدحسین لاڑ نے اینٹی کرپشن بہاولپورکودرخواست دی کہ سابق ایس ایچ اوتھانہ سمہ سٹہ عمران بھٹی سب انسپکٹرمحمدمعراج اورعبدالمجیدامتیازی نے ملی بھگت کرکے اسے ناجائز طورپرگرفتار کرلیااوراس پرڈکیتی کاالزام لگاتے ہوئے بے پناہ تشدد کرتارہا اوراسے پولیس مقابلہ میں ماردینے کی دھمکیاں بھی دیتارہا بعدازاں محمداصغر،محمداجمل اوراس کے بھائی محمداکبرکوبھی گرفتار کرلیااصغراوراجمل سے40 ہزار روپے وصول کرکے سب انسپکٹرمحمدمعراج نے انہیں چھوڑ دیاجبکہ اس کے گھرپرریڈ کرکے ایک فیٹ ٹریکٹر زبردستی گیراج سے نکال لیااس کاموٹرسائیکل گھرمیں پڑی ہوئی سپرے واٹرپائپ اورنقدی کے علاوہ ڈرادھمکاکرٹریکٹر کے کاغذات بھی حاصل کرلیے اورٹریکٹرتھانہ میں لے جاکرمیاں اجوشیخ نامی شخص کوپانچ لاکھ تیس ہزار روپے میں فروخت کرکے رقم خودہضم کرلی ہے اوراس کے بھائی محمداکبرکیخلاف تھانہ کوتوالی میں درج مقدمہ میں اسے بھی ناجائز طورپرملوث کرادیاہے اوراب اسے پولیس مقابلہ میں مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں متاثرہ شخص کی درخواست پراینٹی کرپشن بہاولپورنے سابقہ ایس ایچ اوعمران بھٹی سب انسپکٹرمحمدمعراج، عبدالمجیدامتیازی اورٹریکٹر خرید کرنیوالے میاں اجوشیخ کوآج طلب کرلیاہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -