پانی چوری سکینڈل‘ سب انجینئر رشوت  لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار‘ تحقیقات شروع

  پانی چوری سکینڈل‘ سب انجینئر رشوت  لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار‘ تحقیقات شروع

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ انہار پانی چوری سیکنڈل میں ایک سب انجینئر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا‘ دوسرااینٹی (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)

کرپشن نے گرفتار کرلیا ایس ڈی اونے براہ راست کاشتکاروں سے نذرانہ وصول کرنا شروع کردیا‘تفصیل کے مطابق محکمہ انہار کینال ڈویژن احمدپور شرقیہ میں نہروں سے پانی چوری کرانے کاسیکنڈ ل بے نقاب ہونے کے بعدمزید انکشاف ہواہے کہ انہار سب ڈویژن کوٹلہ موسی خان میں ایس ڈی او اورسب انجینئر کے درمیان نذرانہ کی تقسیم پرجھگڑا چل رہاتھاسب انجینئر مبینہ طورپرایس ڈی او کوحصہ دینے سے انکاری تھاجس پرایس ڈی اونے اس کے موگے پکڑ کراس کیخلاف پانی چوری کروانے کامقدمہ درج کرادیااسی طرح سب ڈویژن میں تعینات سب انجینئر کومحکمہ اینٹی کرپشن بہاولپورنے دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ بالاکینال ڈویژن میں پانی چوری عروج پرپہنچ چکی ہے اورایکسین انہار نے ان کے کرپٹ عملہ کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے اپنی بے بسی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اس کے سامنے پانی چوری کاکوئی واقعہ پیش نہ آیاہے کوئی شکایت سامنے آئے گی تو وہ سخت کاروائی کرینگے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -