نواز شریف کی تقریرکے بعد این آر او کا  چورن بیچنے والے منہ چھپاتے پھر رہے  ہیں‘ احسان الحق باجوہ کی میڈیا سے گفتگو

نواز شریف کی تقریرکے بعد این آر او کا  چورن بیچنے والے منہ چھپاتے پھر رہے  ...

  

 ڈاہرانوالہ(نامہ نگار)رہبر پاکستان میاں محمد نواز شریف کی مُدلل اور جامع تقریر سے برساتی مینڈکوں کی زبانیں گنگ(بقیہ نمبر53صفحہ 7پر)

 ہوگئیں NRO کا چورن بیچنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن صدر مسلم لیگ ن گلف عوامی ایم این اے چوہدری احسان الحق باجوہ نے دبئی سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کامیاب آل پارٹی کانفرنس منعقد کرنے پر تمام سیاسی جماعتیں خراج تحسین کی مستحق ہیں میاں محمد نواز شریف نے بیماری کے عالم میں جس طرح اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رہبر پاکستان میاں محمد نواز شریف پاکستانی قوم سے کتنی محبت کرتے ہیں حکومت APC کے انعقاد سے قبل گھبرائی ہوئی تھی  سلیکٹیڈ کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی اور آل پارٹی کانفرنس کے بعد بوریا بستر باندھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے وطن عزیز میں فوری  آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اب ناگزیر ہوچکا ھے۔

گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -