ڈیرہ: مطالبات منظوری کیلئے کلرکس ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ‘ دفاتر بند 

  ڈیرہ: مطالبات منظوری کیلئے کلرکس ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ‘ دفاتر بند 

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر صوبائی صدر حاجی چوہدری ارشاد کی کا ل پر ڈیرہ غازی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین نے محکمہ انہار میں احتجاجی مظاہرہ (بقیہ نمبر46صفحہ 7پر)

اور دفاتر کی مکمل تالہ بندی کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 2020-21میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کر نے پر ڈ ی جی خان میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاجی مظاہرے سے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، محکمہ انہار یونٹ کے صدر حاجی گڈو دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے درجہ ایک سے درجہ چہارم سمیت سولہویں سکیل تک کے ملازمین کی نہ تو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا بلکہ مہنگائی کے تناسب کو نظر انداز کرتے ہوئے یوٹیلٹی الاونسز سمیت مختلف جو مراعات تھیں اس بجٹ میں اس کو بھی ختم کردیا جس سے چھوٹے ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ پٹرول اور اشیاء خوردنوش سمیت ضروریات زندگی ملک میں آئے روز مہنگی ہورہی ہیں عمران خان الیکشن سے پہلے کچھ اور دعوے کر رہا تھا اور اب کچھ اور اعلانات کئے جا رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اگر ریاست مدینہ بنانی ہے تومہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بلا امتیاز جملہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جملہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخوا ہ میں ضم کر کے 50 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کرے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں سکیل 1 تا 16 کے جملہ مطالبات درج ہیں حکومت من وعن تسلیم کرے وفاقی و صوبائی ملازمین میں تفریق ختم کرے یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو دیا جائے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے چارٹر آف ڈیمانڈ اورپنشنرز کے حقوق منوانے کیلئے ایپکا کے پلیٹ فارم پر جملہ سرکاری ملازمین متحد ہیں مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گااحتجاجی مظاہرہ میں ڈویژنل عہدیداران ملک امتیاز،رفیق سہرانی سمیت بڑ ی تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -