غربت: تعلیمی ادارے خالی‘ لٹریسی ریٹ میں کمی کا خدشہ 

  غربت: تعلیمی ادارے خالی‘ لٹریسی ریٹ میں کمی کا خدشہ 

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کروناوائرس کی وجہ سے مسلسل6 ماہ تک تعلیمی ادارے بندہونے کے باعث ایک طرف طالب علموں کی تعلیم کاشدید نقصان ہواہے دوسری طرف نچلے طبقہ کے لوگوں نے غربت سے تنگ آکراپنے بچوں کومحنت مزدوری پرلگادیاہے جن میں اکثریتی بچے مختلف ہوٹلوں، ورکشاپوں اورموٹرسائیکل مکینکوں کے پاس کام کررہے ہیں اورانہوں نے تعلیم کوترک کرکے اپناپیٹ پالنے کاسوچ لیاہے کثیرتعداد میں طالب علموں کی طرف سے (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

تعلیم ترک کردینے سے ایک طرف تعلیمی بحران کاخدشہ پیداہوگیاہے دوسری طرف چائلڈ لیبرمیں بھی خطرناک حدتک اضافہ ہوگیاہے حکومت نے اگراس معاملہ کوسنجیدہ نہ لیاتوسنگین مسائل سے دوچارہوناپڑسکتاہے۔

کمی کا خدشہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -