حقیقی تبدیلی اور مستقل اصلاحات کے  لئے وقت درکار‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

  حقیقی تبدیلی اور مستقل اصلاحات کے  لئے وقت درکار‘ شاہینہ نجیب کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی (بقیہ نمبر56صفحہ 7پر)
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی اور ووٹ کو عزت دو کے بیانیہ میں بین الستور کیا پوشیدہ ہے۔ عوام اچھی طرح جان چکے ہیں یعنی چند حکمران ٹولوں اور خاندانوں جنہوں نے باری بدل بھائیوں کی طرح عشروں حکومت کی اور عوام کو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق نہ دئیے بلکہ ملک اور اداروں کا بیڑا غرق کیا۔ ان کے موروثی اور ذاتی کرپشن کو عزت اور تحفظ (دو) یہ تھا اے پی سی حقیقی ایجنڈا، مولانا فضل الرحمن وہ موقع پرست ہیں جو اس موقع سے بھی فائدہ اٹھانے پر کمر بستہ ہیں مگر عوام انہیں اچھی طرح آزمائیں ہوؤں پر کیوں بھروسہ کریگی جب کوئی اور آپشن نہیں تھا تب تو مجبوری تھی اب عوام کے پاس پی ٹی آئی کی صورت میں مخلص قیادت آچکی ہے جو ووٹ یعنی عوام کو عزت دینے کی بات کرتی ہے اور اس ایجنڈے پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہے اب وہ مشکل وقت گذرچکا انشاء اللہ اگلے تین سالوں میں عوام کے بنیادی اور حقیقی مسائل حل کرنے اور اصلی عزت و وقار دینے پر تیزی سے عمل درآمد ہوگا۔ عوام کو یہ بھی ادراک ہے کہ شو بازی اور وقتی کام جلد ی ہو جاتے ہیں لیکن حقیقی تبدیلی ٹھوس اور مستقل اصلاحات میں وقت درکار ہوتا ہے۔ قوم ریفارمز کے اس عمل میں قربانی اور ایثار کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت اور اپنے قابل بھروسہ ایماندار اور مخلص لیڈر عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 
شاہینہ نجیب