روجھان میں 3 افراد قتل‘ آر پی او ڈیرہ کا نوٹس‘ ڈی پی او سے رپورٹ طلب
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ (بقیہ نمبر59صفحہ 7پر)
غازیخان فیصل رانا نے ضلع راجن پور کے علاقہ جیون موڑ پر تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی. ڈی پی او نے آر پی او کو بتایا کہ اعظم عرف مورو،شاہنوازاور نور خان موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ جیون موڑ پر ان کے مخالفین نے سابقہ دشمنی کی وجہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، مقدمہ شوکت حسین کی مدعیت میں ملزمان قابل،سیوا،متارا،ہزارہ،شاہد،مجیب، وہاب،یونس،عمر،شفیق اور محمد یار کے خلاف درج کر لیا گیاہے آر پی او نے کہا کہ ملزمان کی فوری گرفتاری ناگزیر ہے،ڈی پی او اپنی نگرانی میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جن میں آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہوں ان ٹیموں کو 48گھنٹوں کے اندر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیاجائے اورروزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ دی جائے۔
طلب