پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین 

پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا ہوگا اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اجاگر کیا ہے مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے دونوں ممالک مذہب، تہذیب اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہیں مستقبل میں پاکستان اور ترکی کے رشتے اور بھی مضبوط ہوں گے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا ہوگا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے۔
اعلی امین گنڈا پور

مزید :

صفحہ آخر -