عالمی برادری  11 پاکستانی ہندوؤں کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے، سراج الحق 

  عالمی برادری  11 پاکستانی ہندوؤں کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے، سراج الحق 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ مودی پاکستان دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں  11 پاکستانی ہندؤوں کا بہیمانہ قتل معمولی واقعہ نہیں عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے جماعت اسلامی ہندو برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے  وزیراعظم اور وزراء گیس بحران کی خبریں دیتے ہیں اس بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے اس حوالے سے کچھ نہیں بتا تے  حیرت ہے کہ وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی مگر مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینے کے بارے میں نہیں سوچا ان خیالات کااظہار  منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں بدترین مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے  ملک میں معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے جس سے ملک کے مستقبل کے حوالے سے عام آدمی سخت مایوسی کا شکار ہے  پی ٹی آئی حکومت میں روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور اب تو نیپال، بھوٹان، بنگلا دیشن اور سری لنکا کی کرنسی بھی پاکستان سے زیادہ طاقتور ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ واحد حکومت ہے جس نے عالمی وبا کرونا کے دوران ملنے والی اربوں روپے کی امداد ی رقم بھی ہڑپ کرلی ہے اور متاثرین کے ہاتھ کچھ نہیں آیا انہوں نے کہاکہ اس وقت ملکی معیشت کی شرح نمو 0.4 فیصد رہ گئی ہے حکومت کے دو سالوں میں چینی پچاس روپے سے 100 ر وپے اور آٹا 80 روپے فی کلو تک پہنچ گیاہے۔ غریب کے لیے اپنے شیر خوار بچوں کے لیے دودھ خریدنا مشکل ہوچکاہے۔ حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے 70 لاکھ سے زیادہ لوگوں سے روزگار چھین لیاہے۔ ملک کا مزدور اور کسان دن رات حکومت سے نجات کے لیے دعائیں کر رہاہے دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستا ن سینیٹر سراج الحق نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر حکومت سعودی عرب اور سعودی عوام کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پاکستان میں متعین سعودی سفیر کے نام اپنے خط میں سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب سات دہائیوں سے بھائی چارے اور دوستی کے مستحکم رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں  بیت اللہ اور روضہ رسول دینی تعلق کی وہ تابندہ بنیاد ہیں جو کبھی بھی کمزور نہیں ہوسکتی ہزار ہا پاکستانی سعودی عرب میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آئندہ دنوں میں یہ دوستی مزید مستحکم و مضبوط ہوگی۔

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -