کراچی: کلفٹن میں  2 بچوں کی ماں کی خودکشی

کراچی: کلفٹن میں  2 بچوں کی ماں کی خودکشی

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن میں 2بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی پولیس کے مطابق خاتون پریشانی کا شکار تھی۔پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں 35 سالہ خاتون مدیحہ نے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی، خاتون گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھی۔ذرائع کے مطابق خاتون کے دوشادیاں اور دونوں ہی شوہروں سے علیحدگی ہوچکی تھی جبکہ ایک چھوٹا بیٹا اور بیٹی خاتون کے ساتھ ہی رہتے تھے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -