بھارت،درندہ صفت نے اسقاط حمل سے منع کرنے پر بیوی کا پیٹ چاک کردیا

بھارت،درندہ صفت نے اسقاط حمل سے منع کرنے پر بیوی کا پیٹ چاک کردیا

  

 بریلی(آئی این پی) بھارت میں مسلسل 6 بیٹیوں کے بعد بیٹے کے خواہش مند شوہر نے بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے اپنی حاملہ بیوی کا تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں 43 سالہ پنالال نے تیز دھار چاقو سے اپنی حاملہ بیوی انیتا کا پیٹ چاک کردیا، مسلسل 6 بیٹیاں ہونے پر پنا لال اس بار بچے کی پیدائش سے قبل ہی بچے کی جنس معلوم کرنا چاہتا تھا۔انیتا کو اہل محلہ نے خون میں لت پت تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ الٹراساونڈ کی رپورٹ کے مطابق ماں کے پیٹ میں موجود بچے کو زخم نہیں لگے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پنا لال کو مقامی مندر کے پجاری نے بتایا تھا کہ اس بار بھی تمہارے یہاں بیٹی ہوگی جس پر اس نے اہلیہ کو اسقاط حمل کرانے کو کہا اور انکار پر کہا کہ وہ جاننا چاہتا ہے کہ پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی اور اہلیہ کا زبردستی پیٹ چاک کردیا۔

درندہ صفت 

مزید :

صفحہ آخر -