سٹاک ایکسچنج میں تیزی، انڈیکس 47.35پوائنٹس بڑھ گیا 

سٹاک ایکسچنج میں تیزی، انڈیکس 47.35پوائنٹس بڑھ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روزہ مندی کے بعد بدھ کوتیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی جبکہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 32.06فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور شروع سے ہی حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی ا ور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث42ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس41753پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں پھر معمولی ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876.26پر بند ہوا اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20.36پوائنٹس کے اضافے سے29754.55پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 22.51پوائنٹس کی کمی سے 17674.11پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور 19کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 78 کھرب 31 ارب71کروڑ43لاکھ روپے سے بڑھ کر 78 کھرب41ارب98کروڑ62لاکھ روپے ہو گیا۔ادھر انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ 10پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 166.10 روپے اور قیمت فروخت166.30روپے مستحکم ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.10روپے سے گھٹ کر166روپے اور قیمت فروخت166.40روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید194روپے سے گھٹ کر193.50روپے اور قیمت فروخت196روپے سے گھٹ کر195.50روپے ہوگئی،1روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212روپے سے گھٹ کر211روپے اور قیمت فروخت214روپے سے گھٹ کر213روپے ہو گئی۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ورز عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت15ڈالر کی کمی سے 1892ڈالرکی سطح پر آگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 1لاکھ14ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے 97ہزار773روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے کی کمی سے 1220روپے ہوگئی۔
سٹاک ایکسچینج