اینٹی کرپشن کی کارروائی، 496 کنال زرعی اراضی واگزار

  اینٹی کرپشن کی کارروائی، 496 کنال زرعی اراضی واگزار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں کی زمین واگزار کرالی، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر اینٹی کرپشن پاکپتن نے قبضہ گروپ سے 496 کنال زرعی اراضی واگزار کروا لی ہے  زمین کی مالیت 15 کروڑ  50 لاکھ روپے ہے۔واگزار کرائی گئی زمین فیڈرل لینڈ کمیشن کی ملکیت تھی تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال اشفاق رحمان کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر رانا فواد احمد نے پولیس اور محکمہ مال کے ساتھ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قبضہ مافیا سے پاکپتن کے علاقے ڈھکو چشتی سے سرکاری اراضی واگزار کرائی اس زمین پر سردار سلطان، علی حسن، عثمان اور قاسم علی وغیرہ پر مشتمل قبضہ گروپ سالہا سال سے قابض تھا زمین واگزار کروا کر متعلقہ محکمہ کے حوالے کر دی گئی اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو قبضہ گروپوں و لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایات کر دی ہیں پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

زمین واگزار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -