ایئر لائنز کی سعودی عرب سیکٹرمیں لوٹ مار کیخلاف ٹیپ نارتھ زون کے دونو ں دھڑے متحد 

ایئر لائنز کی سعودی عرب سیکٹرمیں لوٹ مار کیخلاف ٹیپ نارتھ زون کے دونو ں دھڑے ...

  

لاہور(رپورٹ،میاں اشفاق انجم)ائیر لائنز کی سعودی عرب سیکٹر میں لوٹ مار کیخلاف ٹیپ نارتھ زون کے دونوں دھڑے بزنس میں پینل اور یونٹی گروپ متحد ہو گئے، بزنس  مین پینلز کے سربراہ میاں عامرسعید کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس،مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج سمیت یونٹی گروپ کے ڈاکٹر شریف بلوچ،اشفاق مرزا،فیاض احمد،ملک ارم کی خصوصی شرکت،نو منتخب ممبران حسن مسعود مرزا،محمد الیاس،مسعود صادق ٹیپ کے رہنماخواجہ نسیم بھی شریک،ٹیپ کے دونوں دھڑوں کی ٹریول ایجنٹس کو بکنگ سے آؤٹ کرنے لاہور،جدہ ون وے کرایہ ایک لاکھ 13ہزار روپے کرنے،بلیک میں دو لاکھ روپے تک ٹکٹ فروخت ہونے،ٹکٹ ری ایشوکروانے پر ساڑھے تین سو ڈالر جرمانہ رکھنے کو پی آئی اے کی ظالمانہ پالیسی قرار دے دیا،ذمہ داران کا پی آئی اے دفتر میں ٹریول ایجنٹس کا داخلہ بند کرنے کی مذمت،چیئرمین پی آئی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،48گھنٹے میں ٹریول ایجنٹس کا سٹاک بحال اور سسٹم میں ٹکٹ بکنگ اور کنفرشن نہ کھولی گئی تو دیگر سیکٹر کا بائیکاٹ کرنے اور سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے،ٹیپ کے مرکزی چیئرمین آغا طارق سراج کے فیصلوں کی میاں عامر سعید نے تائید کر دی،انہوں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے گزشتہ8ماہ سے اقامہ ہولڈر پاکستان میں بھوکے مر رہے ہیں ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں،ان کے ویزے دو دو بار ایسپائر ہوئے ہیں،دن رات دعاوں کے بعد سعودی حکومت نے ان کو واپسی کی اجازت دی ہے،ائیر لائنز ان کو بلیک میل کر رہی ہیں،ایک دن کرایہ85ہزار،دوسرے دن ایک لاکھ 13ہزار کر دیا گیا،90فیصد اقامہ ہولڈر کو ٹکٹ دوبارہ ایشو کروانا پڑ رہا ہے،ٹکٹ دوبارہ جاری کرانے کا جرمانہ ساڑھے تین سو ڈالر کر دیا گیا ہے،ٹیپ کے ذمہ داران نے پی آئی اے اور دیگر ائیر لائنز کے عملے کے رویے کی بھی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹریول ایجنٹ ائیر لائنز کے مشکل کے ساتھی ہیں وقت آیا ہے تو ٹریول ایجنٹس کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے،میاں عامر سعید نے کہا کہ وزیر اعظم نوٹس لیں اور ٹریول ٹریڈ کو بچائیں،ائیر لائنز کی سعودی سیکٹر پر بدمعاشی فوری بند کرائیں ورنہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے،چیئرمین ٹیپ آغا طارق سراج  نے ٹڑیول ایجنٹ کیلئے پی آئی اے دفاتر کے دروازے بند ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادتی بند کی جائے۔

 دونوں دھڑے متحد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -