وزیراعظم سعودی عرب جانیوالے غریب مزدوروں کی ٹکٹ سستی کروائیں 

وزیراعظم سعودی عرب جانیوالے غریب مزدوروں کی ٹکٹ سستی کروائیں 

  

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)چیئرمین ہوپ پنجاب خرم ثقلین بھی سعودیہ جانے والے اقامہ ہولڈر کیلئے ائیر لائنز کی طرف سے ٹکٹ بے تحاشہ مہنگی کرنے کیخلاف میدان میں آ گئے،ٹریول ٹریڈ کو ریلیف نہ دینے پر اظہار تشویش ٹورازم فیس اور ٹیکسز کی معافی کا نوٹیفیکشن تاحال جاری نہ ہونے پر حیرت کا اظہار،چیئرمین ہوپ پنجاب نے وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،سعودی عرب میں مزدوری کر کے پاکستان کو مضبوط کرنے والوں کے لیے ون وے ٹکٹ ایک لاکھ 13ہزار سے دو لاکھ تک فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ،خرم ثقلین کی چیئرمین الیکشن کمیشن پنجاب عابد رضا شیخ کو کامیاب انعقاد پر مبارک باد اور نو منتخب ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے بعد سیاست ختم،ٹریول،عمرہ اور حج ٹریڈ بچانے کے لیے مل کر کام کرنے کی درخواست کرتا ہوں،چیئرمین ہوپ نے کہا کہ اے جی ایم کے اجلاس میں تمام مسائل زیر بحث لانے کی ضرورت ہے،عمرہ اور حج نہ ہونے اور ائیر لائنز اپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ہزاروں خاندان بھوکے مر رہے ہیں وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ نے ریلیف دینے کا اعلان کیا مگر آج تک عمل درآمد نہیں ہو سکا،وزیر اعظم سعودیہ جانے والے غریب مزدوروں کی ٹکٹ سستی کروائیں۔ 

خرم ثقلین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -