شعبہ فارمیسی سے متعلقہ تمام تر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائیگا،ڈاکٹر امجد علی 

  شعبہ فارمیسی سے متعلقہ تمام تر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائیگا،ڈاکٹر امجد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی سے ینگ فارماسسٹس کمیونٹی کے ایک وفد نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی اور اپنے شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کو ڈرگ رولز 2017 کو اسکی اصل حالت میں نافذ کرنے کے مطالبے کے ساتھ فارماسسٹس کی اسامیوں کی سمری سے متعلق بریف کیا اور اپنے دیگر مطالبات بھی پیش کئے۔ وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے وفد کے تمام جائز مطالبات کے حل کے لئے متعلقہ فورم پر بات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ شعبہ فارمیسی سے متعلقہ تمام تر مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔  وفد نے شعبہ فارمیسی  کے امور میں گہری دلچسپی لینے اور تعاون پر وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا شکریہ ادا کیا۔