پشاور پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹس کیلئے ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 پشاور پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹس کیلئے ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  

پشاور(پ ر)پشاور فوٹوجرنلسٹس فورم کے زیراہتمام پشاور پریس کلب میں فوٹو جرنلسٹس کے لیے   ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انقعاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد فوٹو جرنلسٹس کے فنی صلاحیت کے مہارت کو مزید بڑھنا تھا۔ تربیتی ورکشاپ کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبل محترمہ نگہت اورکزئی تھیں جبکہ دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی شفیق آفریدی تھے،ورکشاپ شروع ہونے سے پہلے وفات ہونے والے فوٹو جرنلسٹ گلشن عزیز اور محمد رحیم صافی کی مغفرت کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پر وفات پانے والے محمد رحیم صافی کی جگہ طارق عزیز کو فنانس سیکرٹری کے لیے نامزد کرنے کی منظوری دی گئی۔ تربیتی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران کریم سے جائنٹ سیکرٹری خالد غنی خان نے کیا۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یو سفزئی نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند اقدام کر دیتے ہو ئے اس قسم کے تربیتی ورکشاپ کو مستقبل میں بھی کرنے پر زور دیا۔تربیتی ورکشاپ کے ٹرینر عبدالمجید گورائیہ نے فوٹو جرنلسٹس کو مختلف ٹپ دئیے اور ان کو اپنے کام میں نئی جدت اپنے پر زور دیا۔تربیتی ورکشاپ کی  مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبل محترمہ نگہت اورکزئی نے خطاب کرتے ہو ئے فوٹو جرنلسٹس کے کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس بھی ہر میدان میں صف اول کے دستے میں ہوتے ہیں اور فوج اورپولیس،ڈاکٹرز کی طرح فوٹو جرنلسٹس بھی ہر جگہ اپنا فرض ادا کرتے ہوئے نظرآتے اور موجود ہوتے ہیں اور انہی فوٹو جرنلسٹ کی بدولت ہمیں وہ خبر اور جگہ دیکھنے کو ملتی ہیں۔اس سے پہلے   پشاور فوٹوجرنلسٹس فورم کے صدر شہزاد احمد نے ورکشاپ کے اغراض پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فوٹو جرنلسٹس کے لیے آئندہ بھی اس قسم کے ورکشاپ منعقد کرنے کا اعلان کیا،ورکشاپ کے دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی رکن اسمبلی شفیق شیر آفریدی تھے جنہو ں نے اپنے خطاب میں فوٹو جرنلسٹس کے کام کو سراہا اور پشاور فوٹوجرنلسٹس فورم کے کابینہ کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کی بھرپور یقین دہانی کی۔ مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی  نے  تربیتی ورکشاپ  کے اختتام پر مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی نے تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والے فوٹو جرنلسٹس نور الہی،طارق عزیز،خالدغنی خان،غفار مغل،سعید احمد صدیقی،عبید بھٹی،سردار محمود الحسن،رحمان اللہ،جہانگیر شاہ،محسن علی،محمد اقبال،شائستہ تسلیم،مہوش تسلیم،حسن علی اورکامران علی میں خصوصی سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔  

ورکشاپ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -