شاہ آباد کالونی جرونڈہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ گھمبیر 

شاہ آباد کالونی جرونڈہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ گھمبیر 

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) شاہ آباد کالونی جرونڈہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ گھمبیر ہو گیا ہے ٹیوب ویل چالو نہ ہونے سے اہل علاقہ کو پانی کی فراہمی کا شدید مسئلہ درپیش کوئی پوچھنے والا نہیں واضح ہو کہ علاقہ کے لیے نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی ہے افسوس ابھی تک ٹیوب ویل کو چالو نہیں کیا گیا علاقہ کے بزرگ و سماجی رہنما حاجی نور شاہ جہان اور فیض اللہ خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بستی شاہ آباد کالونی جرونڈہ گلی نمبر3 اندرونی آبادی جامعہ مسجد ابو ایوب انصاری کے اردگرد پانی کی فراہمی سمیت صفائی کا نظام بھی درست نہیں ہے انہوں نے سٹیشن کمانڈر‘ چیف ایگزیکٹیو کینٹ بورڈ‘ صوبائی اسمبلی ممبر‘ نیشنل اسمبلی‘ وائس چیئرمین کینٹ بورڈ‘ وزیر اعلیٰ‘ ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹیو عارف رؤف سمیت ڈپٹی کمشنر کوھاٹ سے پرزور مطالبہ کیا کہ اصلاح احوال کے لیے اقدامات کیے جائیں اور مذکورہ علاقہ شاہ آباد جرونڈہ میں پانی کی فراہمی کے لیے ٹھوس انتظام کیا جائے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -