وزارت صحت کے احکامات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سیل 

وزارت صحت کے احکامات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سیل 

  

  اسلا م آباد(آن لائن)وزارت صحت کے احکامات پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو سیل کر دیا گیا، کابینہ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کی منظوری دی جس کے بعد پی این ڈی سی سیل کیا گیا۔اسلام آباد میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈیننٹل کونسل کو ایک بار پھر سے وزارت صحت کی جانب سے تالے لگا کر سیل کر دیا گیا، پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کی کابینہ کی منظوری کے بعد سے پی ایم ڈی سی کے اڑھائی سو سے زائد ملازمین اپنے مستقبل کے لیے پھر سے تزبزب کا شکار ہو گئے. پی ایم ڈی سی ملازمین کا کہنا ہے کہ ماضی میں سیل ہونے کے سبب طلبہ کی پریشانی اب تک ختم نہ ہوئی تھیں کہ حکومت کی جانب سے ایک بار پھر سیل کیا گیا ہے 

وزارت صحت

مزید :

صفحہ اول -