وراثت،انتقالات،خانہ کاش اور فرد کو فوری طور پر کھولنے کیلئے حکومت جلد ز جلد اقدامات کریں 

  وراثت،انتقالات،خانہ کاش اور فرد کو فوری طور پر کھولنے کیلئے حکومت جلد ز ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے مطالبہ کیا ہے کہ وراثت،انتقالات،خانہ کاش اور فرد کو فوری طور پر کھولنے کیلئے حکومت جلد ز جلد اقدامات کریں بصورت دیگر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے پشاور پریس کلب میں خیبر پراپرٹی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی جعفر خان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پچھلے سال سے وراثت بند کی ہے جسکے باعث ہزاروں کی تعداد میں وراثت جائیداد کے معاملات زیر التواء پڑے ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر لڑائی  جھگڑے بھی معمول بن چکے ہے انہوں نے کہا کہ وراثت بند ہونے کی وجہ سے ایک باپ اپنے بچے کو حصہ تک نہیں دے سکتا جو سراسر ظلم ہے اور یہ اخر کب تک چلے گا انہوں نے کہا کہ وراثت اور انتقالات کی بندش کی وجہ سے حکومتی خزانہ کو  لاکھوں رپے کا نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر آبادی ٹیکس نے پوری کی جو غریب عوام کسی ظلم سے کم نہیں عہدیدداران نے مطالبہ کیا ہے کہ  وراثت،انتقالات،خانہ کاش اور فرد کو فوری طور پر کھولنے  اقدامات کریں اور آبادی ٹیکس کے اعلامیہ کو ختم کریں بصورت دیگر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -