ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

  ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)عافیہ مومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت کوارڈنیٹر انعام اللہ،اسرار اور دیگر نے کی مظاہرین نے ہاتھوں مین پلے کارددز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے  کے رہائی کے نعرے درج تھے مظاہرے سے شرکاء نے خطاب میں کہا کہحفظ قرآن  ع عالمہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جس نے قرآن کو اپنے دل میں بسا یااور امریکہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی سے تعلیم کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی امتیازی ڈگری حاصل  لیکن  ملک وقوم کے دشمنوں نے عافیہ کو امیریکہ کے حوالے کر کے  اسے ہمیشہ کیلئے اندھیروں میں دھکیل دیا شرکاء نے کہا کہ عافی صدیقی کو قید میں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت سنجیدگی سے کوشش کریں اور اسکو جلد ز جلد پاکستان لایا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -