پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے، بلاول بھٹو زر داری 

پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے، بلاول بھٹو زر داری 

  

    اسلام آاد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زردرای نے کہاے کہ پی پی پی اور پختونوں کا پھو ل اور خوشبو کا رشتہ ہے۔ بدھ کو  پختون کلچر ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پختون کلچر ڈے پر پاکستان بھر کے پختونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی اور پختونوں کا پھول اور خوشبو کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پختونوں کو 18ویں ترمیم کے ذریعے آئینی شناخت دی۔ انہوں نے کہاکہ پختون شاعر رحمان بابا کی تعلیمات کو اپنا کر عدم برداشت کے ماحول کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری  نے کہاکہ پاکستان کے پختون اس ملک کے ماتھے کو جھومر ہیں۔ 

 بلاول 

مزید :

صفحہ اول -