کینٹ نمبر ون سکول کے طالب علموں میں ماسک تقسیم

 کینٹ نمبر ون سکول کے طالب علموں میں ماسک تقسیم

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مجیب الرحمن کی زیر قیادت کینٹ نمبر ون سکول میں پرنسپل عتیق الرحمن کی موجودگی میں کینٹ نمبر ون سکول کے طالب علموں میں ماسک تقسیم کیے اور تمام طالب علموں سے اپیل کی کہ ماسک زندگی اور سکول کھلے رکھنے کی زمانت ہیں اس لئے میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے پرنسپل اور اساتزہ سے اپیل کرتا ہوں کہ سکولوں میں سینیٹاہزر، ماسک ایس او پی کے تحت بچوں کو عمل پیرا کرنے کی ہدایت کرے اور ان بچوں کے زریعے کورونا وائرس کے خلاف اپنے گھروں میں آگاہی پیدا کریں، اس موقع پر ظفر منہاس، نصیرالدین ہاشمی،حاجی یاسین،شاہد خان اور اساتزہ موجود تھے آخر میں ملک کی سلامتی اور اداروں کی بقا اور ملک میں امن وامان اور آنے والی نسلوں کے لئے دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -