عنایت گڑھی چغل پورہ میں سوئی گیس پریشر میں کمی نیازیت ناک صورتحال سے دوچار کردیا 

عنایت گڑھی چغل پورہ میں سوئی گیس پریشر میں کمی نیازیت ناک صورتحال سے دوچار ...

  

پشاور(بیورو رپورٹ) پشاور کے علاقہ عنایت گڑھی چغل پورہ میں سوئی گیس پریشر میں کمی نے مکینوں کو ازیت ناک صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس سپلائی کا مسلہ سردیوں سے قبل حل کیا جائے بصورت دیگر بھرپور احتجاج کیا جائے گا علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ  گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھر پر ایک وقت کا کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا ہے جبکہ ملازمین روزانہ ناشتہ کئے بغیر دفاتر اور بچے اسکول جانے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق بی آر ٹی کے تعیمراتی کام کے دوران پائپوں کی تبدیلی کے بعد سے گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جس کا کوئی حل تاحال نہیں نکالا جا سکا جبکہ متعلقہ ایم این اے سے بار بار رابطے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا جبکہ سردیوں سے قبل ہی گیس کی سپلائی نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، ارباب اخیتار سے فوری طور پر گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مسئلہ حل نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -