کراچی:سعید غنی کا مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا دورہ

کراچی:سعید غنی کا مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بدھ کوکراچی کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال میں پرنسپل کی غیر موجودگی پر شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی۔سعید غنی نے بدھ کی صبح سویرے گلشن اقبال میں نجی اسکول میں تدریسی نظام کاجائزہ لیا، اسکول میں داخل ہوتے وقت ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کا فقدان تھا جس پر وزیرتعلیم نے اسکول انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پوری کرنے کی ہدایت دی۔وزیرتعلیم نے گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج، گلشن اقبال کا بھی دورہ کیا، کالج میں پرنسپل کی غیر موجودگی، تدریس اور صفائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر متعلقہ پرنسپل کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات دی۔وزیرتعلیم نے کہا کہ سیکرٹری کالجز فوری طور پر اس کالج کا دورہ کرکے یہاں کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔

مزید :

صفحہ اول -