خرم شیر زمان کا بلاول ہاوس کے سامنے آر او پلانٹ کا دورہ 

خرم شیر زمان کا بلاول ہاوس کے سامنے آر او پلانٹ کا دورہ 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر بلاول ہاوس کے سامنے لگے آر او پلانٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کلفٹن اور شیری جناح کالونی کو پانی فراہم کرنے والا آر او پلانٹ ناکارہ ہوچکا ہے۔پاک اوسس کی جانب سے کروڑوں روپے سے لگایا گیا آر او پلانٹ عوام کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا۔مشینری اور دیگر سامان خراب ہونے لگا۔ بلاول ہاؤس کے سامنے موجود آر او پلانٹ کو چلانے کے لیے کوئی تیار نہیں۔سندھ حکومت نے 750 آر او پلانٹ لگانے کا دعویٰ کیا تھا۔مگر آج 90 سے 95 فیصد آر او پلانٹ بند پڑے ہوئے ہیں۔بلاول ہاؤس کے سامنے بند پڑے آر او پلانٹ کی حالت سے باقی سندھ کی حالت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔پاک اوسس کا اسٹاف بتارہا ہے کہ یہ پلانٹ صرف دو مہینے چلا ہے۔مشینری خراب ہورہی ہے، یہ جگہ کچرا کنڈی بنتی جارہی ہے۔کمیشن کے لیے ایسے پلانٹ لگائے گئے جو آج سب بند ہیں۔زرداری صاحب کا ایشیا کا سب سے بڑا آر او پلانٹ مٹھی میں خراب پڑا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری تحریک چلانے کی بات کرتے ہیں۔ہم سندھ کے عوام کو بتائیں گے کس طرح پیپلز پارٹی نے ان کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ سندھ کی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 13سالوں سے سندھ کے عوام کے حقوق پر قابض ہے۔ انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، انہیں صرف اپنی جیبیں بھرنی ہیں۔ 

مزید :

صفحہ آخر -