حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، محمود مولوی 

حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، محمود مولوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور مشیر برائے وزارت ساحلی امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں کے بعد ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومتی کاوشوں کی بدولت گزشتہ دو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں بدل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی اور اگست میں 508اور 297ملین ڈالر کی اضافی رقم قومی خزانہ میں جمع ہونے کے بعد معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی۔ محمود مولوی نے کہا کہ تحریک انصاف کو اقتدار ملنے کے بعد لاتعداد چیلنجز کا سامنا تھا جبکہ رواں سال کورونا کی وجہ سے معیشت کو شدید دھچکا لگا لیکن معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کا رخ موڑ دیاہے اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک اندھیروں سے نکل چکا ہے اور اب حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے بنیادی مسائل کے حل اور مہنگائی پر قابو پانے کے علاوہ روزگار کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات اٹھارہی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -