آئی سی اے پی کی ڈیجیٹل  تبدیلی  سنگ میل ہے،خلیل شیخ 

آئی سی اے پی کی ڈیجیٹل  تبدیلی  سنگ میل ہے،خلیل شیخ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان نے ایس اے پی ای آر پی اور ایس ایل سی ایم پر عمل درآمد کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس عمل سے آئی سی  اے  پی کی کارروائیوں اور اس کے ممبران، طلبا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فراہم کردہ خدمات کے معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر خلیل اللہ شیخ صدر آئی سی اے پی نے کہا کہ آئی سی اے پی کی ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن کی سمت یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار کے تجزیات کے ذریعے تمام عملوں کو مربوط کرنے، کسٹمر سروس کو بڑھانے اور فیصلہ سازی میں بہتری لانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کی ضروریات پر مبنی آئندہ نسل کی آئی ٹی حکمت عملی، آنے والے سالوں میں کامیابی کی کلید ہے۔ثاقب احمدمنیجنگ ڈائریکٹر ایس اے پی پاکستاننے اس تاریخی مقام کو حاصل کرنے میں آئی سی اے پی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ ایس اے پی کے لئے اسٹریٹجک لحاظ سے بہت اہم ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -