مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے 

مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے 
مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی انتظام کی سنگین خلاف ورزی جاری ہیں ،مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے ،سفارتکاروں میں آذربائیجان،بوسنیا، ہرزگووینیا اور فلسطین کے سفیر شامل ہیں،برطانوی، اٹلی ، پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی کے سفیر بھی وفد میں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق مختلف ممالک کے سفیر اور عالمی تنظیموں کے نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے ،وفد بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے گا،وفد کے ارکان بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے بھی ملیں گے ۔

سفارتکاروں میں آذربائیجان،بوسنیا، ہرزگووینیا اور فلسطین کے سفیر شامل ہیں ،اس کے علاوہ برطانوی، اٹلی ، پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی کے سفیر بھی وفد میں شامل ہیں ۔

پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ، سفارتکاروں کے ایل او سی دوروں کو خوش آمدید کہا،پاکستان نے سفارتکاروں اور مبصر گروپ کو حالات کے مشاہدے کیلئے مقامی آبادی تک رسائی دی،بھارت میں غیرملکی سفیروں کے ایل او سی کے دورے پر پابندی عائد ہے ،بھارت نے ہمیشہ ملٹری آبزور گروپ اور سفارتکاروں کو ایل او سی کے دورے سے انکار کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -