حکومت پاکستان کا 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی 

 حکومت پاکستان کا 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے ، نیول چیف ...
 حکومت پاکستان کا 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے، حکومت پاکستان کا 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دینا مثبت قدم ہے ۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے 2020 کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ سمندری تحفظ پر توجہ مبذول کرانے کےلئے ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جاتا ہے،میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع مستحکم کرہ ارض کےلئے مستحکم جہاز رانی ہے،بین الاقوامی معیشت کا انحصار جہاز رانی سے متعلقہ سرگرمیوں پر ہے۔

 ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی سے نوازا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادہ کےلئے بحری شعبے کی ترقی ناگزیر ہے،حکومت کی جانب سے رواں سال بلیو اکانومی قرار دینا مثبت قدم ہے۔

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ سمندری آلودگی سنگین مسئلہ ہے،ساحلی ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،میری ٹائم سکیورٹی علاقائی سمندری تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،میری ٹائم شعبے سے متعلق آگاہی اور بلیو اکانومی کے فروغ کےلئے سرگرم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -