فیصل آبادمیں 3 طلبا اور ایک سکول ٹیچر میں کورونا کی تصدیق 

فیصل آبادمیں 3 طلبا اور ایک سکول ٹیچر میں کورونا کی تصدیق 
فیصل آبادمیں 3 طلبا اور ایک سکول ٹیچر میں کورونا کی تصدیق 

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں 3 طلبا اور سکول ٹیچر میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے طلبا کو کورنٹائن اور کلاس رومز کو سیل کردیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ گٹی کے سرکاری ہائیر سکینڈری سکول میں 3 طلبا میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ،کھڑیانوالہ میں ایک سرکاری سکول ٹیچر میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں میں کورونا سے متاثرہ طلبا کی تعداد 6 ہو گئی ، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے طلبا کو کورنٹائن اور کلاس رومز کو سیل کردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -کورونا وائرس -