”اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پھر ۔۔۔“جمعیت علماءاسلام نے زور دار اعلان کر دیا 

”اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پھر ۔۔۔“جمعیت علماءاسلام نے ...
”اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو پھر ۔۔۔“جمعیت علماءاسلام نے زور دار اعلان کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام ف بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اگر نیب نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا تو جمعیت کے کارکن ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکومت انہیں خود رہا کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جے یو ائی ف کے صوبائی دفتر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہا کہ اے پی سی کے نتیجے میں پی ڈی ایم تشکیل پائی ہے، اے پی سی کی کامیابی کے بعد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا میڈیا سے پتہ چلا کہ یکم اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کو نیب نے طلب کیا ہے، ہماری پس پردہ انکوائریاں پہلے ہی ہو چکی ہیں، ہماری جماعت کے کسی رکن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر نیب نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا تو جمعیت کے کارکن ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکومت انہیں خود رہا کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، شیخ رشید جیسے لوگوں کے ذریعے ہمارے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں سے متعلق شیخ رشید جیسے لوگ غلط فہمیاں پیدا کر رہے ہیں۔

مولانا واسع نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کوئی بھی جماعت کرے ہمارا مقصد نااہل حکومت سے نجات ہے، اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفوں سمیت ہر آپشن پر متحد ہیں۔

مزید :

قومی -