شہبازشریف بےگناہ ہیں، قائد حزب اختلاف کو بدترین انتقام کانشانہ بنایا جارہاہے، راناثنااللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شہبازشریف بے قصورہیں،بےگناہ ہیں،شہباز شریف کو بدترین انتقام کانشانہ بنایا جارہاہے۔
لاہورہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شہبازشریف عدالت میں پیش ہونے آرہے ہیں،عدالت اورقانون کے سامنے سرنڈرکررہے ہیں،شہبازشریف بے قصورہیں،بےگناہ ہیں،شہباز شریف کو بدترین انتقام کانشانہ بنایا جارہاہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ امیدہے قوم کی امنگوں کے پیش نظرجج صاحبان شہبازشریف کوانصاف فراہم کرینگے،انہوں نے کہاکہ مطالبہ اورخواہش ہے کہ آئینی حدودمیں تمام اداروں کوکام کرناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی سوچ ہی نہیں، پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں یہ حکومت بذریعہ نیب چل رہی ہے ۔