جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ایف آئی اے کو طلبی پر جواب بھیج دیا

جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ایف آئی اے کو طلبی پر جواب بھیج دیا
جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے ایف آئی اے کو طلبی پر جواب بھیج دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter/@aliktareen

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین نے کہا ہے کہ وہ کبھی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، ڈیہرکی شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے میں طلبی کے حوالے سے اپنے جواب میں علی ترین نے کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو میں ان کی حیثیت صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے اور انتظامی معاملات میں انکے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

علی ترین نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ ان کمپنیوں کے مابین کاروباری فیصلوں سے متعلق ان سے پوچھ گچھ کرناغیر منطقی ہے، زراعت کے شعبہ میں کیش ٹرانزیکشنز معمول کا حصہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علی ترین فارمز اور جے کے ڈیریز کاروباری قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -