بنی گالہ ماحولیاتی آلودگی کیس ، احکامات پر عملدرآمدمیں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم، سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب 

بنی گالہ ماحولیاتی آلودگی کیس ، احکامات پر عملدرآمدمیں تاخیر پر سپریم کورٹ ...
بنی گالہ ماحولیاتی آلودگی کیس ، احکامات پر عملدرآمدمیں تاخیر پر سپریم کورٹ برہم، سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بنی گالہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی،گزشتہ احکامات پر عملدرآمدمیں تاخیر پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،گزشتہ احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر پر عدالت نے اظہار تشویش کیا، عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پلاننگ کمیشن نے منصوبہ بندی پر 5 ماہ لگا دیئے۔

عدالت نے راول ڈیم میں مضر صحت مواد شامل ہونے پر رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے کہاکہ ہمیں اپنے دریاﺅں او رڈیموں کو صاف کرنا ہے ،عدالت نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی سے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -