زمبابوے کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کس بنیاد پر کیا جائے گا؟ جان کر نوجوان کھلاڑیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

زمبابوے کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کس بنیاد پر کیا جائے گا؟ جان کر ...
زمبابوے کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کس بنیاد پر کیا جائے گا؟ جان کر نوجوان کھلاڑیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی 20 میچز کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹی 20 میچز کی کارکردگی پر ہوگا جبکہ مشاورت کے بعد مجوزہ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دی جاسکے گی۔ 

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر اور بورڈ حکام زمبابوے کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز میں سینئرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ موقع دینے کے حق میں ہیں، انفرادی طورپر کوچز بھی یہ ہی رائے رکھتے ہیں کہ ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمانا مفید ہوگا۔

مزید :

کھیل -