صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیئے 

صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیئے 
صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیئے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیئے ، انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ2020 کی توثیق کردی،انسداد منی لانڈرنگ بل ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے لایا گیا،صدر مملکت نے دستخط سے انسداد منی لانڈرنگ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا،منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں ہوں گی ،انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظور کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -