نیب متحرک، مولانا فضل الرحمان کا دست راست گرفتار

نیب متحرک، مولانا فضل الرحمان کا دست راست گرفتار
نیب متحرک، مولانا فضل الرحمان کا دست راست گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دست راست اور سابق ڈی ایف او موسیٰ خان کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں نیب اب متحرک ہو چکی ہے اور موسیٰ خان کو گرفتار کر لیا گیاہے ،سابق ڈی ایف او موسیٰ خان، مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاءمیں شامل ہیں ، ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب میں جاری ہے ۔ انہیں پشاور کے علاقے متنی سے حراست میں لیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انھیں کوئی نوٹس نہیں ملا اور یہ بد نیتی پر مبنی ڈھنڈورا میڈیا کے ذریعے پیٹا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -