پیپلز پارٹی گلگت بلتستان2020 کے انتخاب2018 والے منشور کی بنیاد پرہی لڑے گی، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان2020 کے انتخاب2018 والے منشور کی بنیاد پرہی لڑے گی، ...
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان2020 کے انتخاب2018 والے منشور کی بنیاد پرہی لڑے گی، بلاول بھٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان2020 کے انتخاب2018 والے منشور کی بنیاد پرہی لڑے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو سب سے پہلے1974 میں گلگت بلتستان میں اصلاحات لائے،شہید ذوالفقاربھٹو نے گلگت بلتستان سے ایف سی آر اور راج شاہی ختم کی۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہناہے کہ گلگت بلتستان کو1994 میں پہلا لیگل فریم ورک آرڈرشہید محترمہ بینظیربھٹو نے دیا،صدر آصف زرداری نے2009 میں گلگت بلتستان کو نام دیا،اسمبلی بااختیار بنائی،میں نے اپنے2018 کے منشورمیں گلگت بلتستان کو مزید حقوق دینے کاوعدہ کیاہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ جی بی میں شفاف انتخابات کا مطالبہ اس لیے ہے کہ وہاں کے لوگ اپنامستقبل خود طے کرسکیں،پیپلز پارٹی گلگت بلتستان2020 کے انتخاب2018 والے منشور کی بنیاد پرہی لڑے گی، یہ وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے خوابوں کو تعبیر ملے۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -