” اللہ تعالیٰ نے دل اور زبان نرم بنائے ہیں، ہم انہیں سخت کیوں بناتے ہیں“
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے دل اور زبان نرم بنائے ہیں، ہم انہیں سخت کیوں بناتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عابد علی نے کہا کہ دل و زبان کو نرم رکھیں تاکہ دونوں جگہ سے آپ کو مثبت چیزیں ملیں اور آپ اللہ کی مخلوق کی خدمت کر سکیں، نرم بولیں، تعمیری سوچ رکھیں، عابد علی ون ڈے کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہیں۔
واضح رہے کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر عابد علی نے گزشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے سنچری بنائی تھی اس کے بعد دسمبر میں سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔