پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور حکمت عملی اپنائی جوکامیاب ہوئی ،شاہ محمود قریشی

پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور حکمت عملی اپنائی جوکامیاب ہوئی ،شاہ ...
پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور حکمت عملی اپنائی جوکامیاب ہوئی ،شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور حکمت عملی اپنائی جو کامیاب ہوئی، پاکستان دوسرے ملکوں سے اپنے تجربات کے تبادلے کیلئے تیار ہے ، محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا پر قابو پایا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سارک وزراءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان علاقائی ترقی کیلئے سارک کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان سارک فورم کو متحرک اور فعال بنانے کیلئے کوشاں ہے، کورونا نے عالمی منظر نامے کو تبدیل کردیا،پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور حکمت عملی اپنائی جوکامیاب ہوئی پاکستان دوسرے ملکوں سے اپنے تجربات کے تبادلے کیلئے تیار ہے ، محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے کورونا پر قابو پایا، کورونا بحران میں انسانی زندگی سب سے اہم ہے، وبا پر قابو پانے کے ساتھ پسماندہ طبقے کا بھی خیال رکھا، پاکستان نے خطے کو کورونا سے لڑنے کا طریقہ بتایا،پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاﺅن سے کورونا پر قابو پایا، وبا نے دنیا بھر کی ترقی میں رکاوٹ کھڑی کردی۔